27 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:28
شہباز اغواکیس،اڈیالہ جیل میں ممتازقادری سے تفتیش
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . . سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کے حوالے سے ممتازقادری سے تحقیقات کیلیے تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے ارکان اڈیالہ جیل پہنچے اور ممتازقادری سیمختلف پہلووٴں پر تفتیش کی،تحقیقاتی ٹیم نے پچھلے ایک ماہ کے دوران ممتاز قادری سے ملنیوالوں کاڈیٹا حاصل کرلیا، تحقیقاتی ایجنسیوں نے ممتاز قادری کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے ،ممتاز قادری تقریباً آٹھ ماہ سے گورنرپنجاب سلمان تاثیرکیقتل کیس میں اڈیالہ جیل میں بند ہے۔