تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:28

ٹور آف اسپین کا ساتواں مرحلہ جرمنی کے مارسیل کٹل نے جیت لیا

جنگ نیوز -
میڈریڈ . . . . ٹور آف اسپین سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جرمنی کے مارسیل کٹل نے جیت لیا، اٹالین سائیکلسٹ ایلیا ویویانے نے یو ایس پرو سائکلنگ چیلنج کا چوتھا مرحلہ اپنے نام کرلیا۔اسپین میں جاری ریس کے ساتویں مرحلے میں سائیکل سواروں کے درمیان ایک سو بیاسی اعشاریہ نو کلومیٹر کے فاصلے کو طے کرنے کے لیے سخت مقابلہ ہوا جس میں جرمنی کے مارسل کٹل کو فتح ملی، انہوں نے سب سے پہلے چار گھنٹے، سینتالیس منٹ اور انسٹھ سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا، ریس میں اب تک مجموعی برتری کے ساتھ سلوین شیونیل پہلے نمبرپرموجود ہیں۔ادھر کولاراڈو میں جاری ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں شرکا کو بیاسی عشاریہ آٹھ میل کا سفر طے کرنا تھا، اطالوی سائیکلسٹ ایلیا ویوییانی نے یہ فاصلہ دو گھنٹے، 58 منٹ اور 14 سیکنڈ میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، امریکا کے لیوی لیفی میر بدستور یلو جرسی پر قابض ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.