27 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:28
لاہور میں ڈینگی وائرس کے مزید118مریض اسپتالوں میں داخل
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . لاہور میں ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑھ لئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی بخار کے مزید ایک سو اٹھارہ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 67 ہو گئی ہے جن میں سے نوسو سینتالیس صرف لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔چوبیس گھنٹوں کے دوران شوکت خانم اسپتال میں اڑتیس، فوجی فاوٴنڈیشن چھبیس، میو اور جنرل اسپتال میں گیارہ گیارہ مریض لائے گئے۔ ملتان میں ڈینگی بخار کے دو جبکہ رحیم یارخان اور گوجرانوالہ میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا ہے کہ حکومت سپرے کر رہی ہے عوام بھی اپنے گھروں میں مچھر مار سپرے کرتے رہیں۔