27 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:39
سیاسی جماعتوں کا قربانی کی کھالیں جمع کرنے کو جرم قرار دیا جائے، رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی .... وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو مشورہ دیا جائے گا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے فطرہ اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کو جرم قرار دیا جائے۔ایوان صنعت و تجارت کراچی میں شہر کی تاجر برادری اور سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو فطرہ اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا حق حاصل نہیں۔ گھر،گھر 75 روپے کی پرچیاں دی جاتی ہیں، شہری ایسی پرچیاں لینا چھوڑ دیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ اس قسم کی شکایت کے لیے ٹیلی فون نمبر دیئے جائیں گے اورشکایات کی صورت میں 15 منٹ میں متعلقہ اہلکار شکایات کنندہ کے پاس پہنچ جائیں گے۔رحمان ملک نے مزید کہا کہ پورے شہر میں سیاسی پارٹیوں کے جھنڈے نہیں لگائے جانے چاہیے، جھنڈا لگا ملنے کی صورت میں علاقے کا ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے کراچی کے کاروباری حضرات کو ہر لحاظ سے مطمئن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر شہر کے تاجر خوش نہیں تو وہ بھی خوش نہیں ہوسکتے۔