27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:14
شہباز تاثیر کے اغوا کے سلسلے میں اہم معلومات ملی ہیں،گورنر پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شہباز تاثیر کے اغوا کے سلسلے میں اہم معلومات ملی ہیں تاہم وہ ابھی ان معلومات کو ظاہر نہیں کر سکتے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان تک رسائی ملے گی۔ کوشش ہے کہ شہباز تاثیر کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں اغوا کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے امن وامان قائم رکھنا صوبائی حکومت کا کام ہے، اس سلسلے میں وفاق پورا تعاون کریگا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کا یہ کہنا کہ شہباز تاثیر کو وزیرستان کے لوگوں نے اغواکیا ہے، قبل از وقت اور بغیر تحقیق کے ہے۔ گورنر نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا نام لئے بغیر کہا کہ پہلے پنجاب میں امن قائم کرنیکی ضرورت ہے بعد میں کراچی میں امن کا درس دیں۔