تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:25

شہباز تاثیر کا اغوا،ایف آئی اے کا تعاون کیلئے پولیس کو خط

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کی تحقیقات میں تعاون کیلئے پولیس حکام کو خط لکھ دیا ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق خط میں شہباز تاثیر کے اغوا کے سلسلے میں انوسٹی گیشن پولیس کو ہرقسم کی قانونی ،تکنیکی اور فنی امدادفراہم کرنے کے بارے میں یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ایف آئی اے حکام نے شہباز تاثیر کے اغوا کے بعد انکے گھر اورجائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اہل خانہ کو یقین دلایا تھا کہ شہباز تاثیر کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے ڈیٹا سے ملزموں کو تلاش کیا جائیگا اورمغوی کی کار پر فنگر پرنٹس کی مدد سے ملزموں تک پہنچنے کی کوشش کی جائیگی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ابھی تک مغوی کے لیپ ٹاپ اورموبائل فون کے حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.