تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:25

بجلی کے2منصوبے ملتوی کرکے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالاگیا،شہبازشریف

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت قانون نے پنجاب حکومت کے800میگاواٹ سے زائدکے دو برقی منصوبے التواکا شکار کرکے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اسلام آباد میں مشترکا مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد لاہورواپسی پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کاکہناتھا کہ ایک منصوبہ 435میگاواٹ کا جبکہ دوسرا 450میگاواٹ کاتھا۔ ان پر 70ارب روپے خرچ ہونے تھے لیکن وزارت قانون کے اہلکاروں کی جیب گرم نہ ہونے کی وجہ سے اب لاگت 20 ارب روپے بڑھ گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے جذباتی انداز میں کہا کہ برقی منصوبے روک کرقوم کے حقوق پر ڈاکہ اسکی پشت پرچھرا گھونپا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہبار تاثیر کے اغوااور صوبے میں امن وامان کے بارے میں سوالوں کے جواب دینے سے اجتناب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.