تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:25

رمضا ن میں قتل وغارت کرنیوالے شیاطین ہیں، مفتی اعظم سعودی عرب

جنگ نیوز -


مکہ مکرمہ . . . . . مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے فطرہ کی زکوٰة گداگروں اور گلی کوچوں وبازاروں میں کھڑے لوگوں کو دینے سے خبردار کیا ہے جبکہ ماہ رمضان مبارک کے دوران قتل وغارت گری کا بازار گرم کرنے والوں کو انسانی شیاطین ومجرم قرار دیا ہے۔عربی اخبار کے مطابق مفتی اعظم کہا ہے کہ رمضان مغفرت اور برکتوں کا مہینہ ہونے کے ساتھ حقوق ادا کرنے اور امانتوں کو اصل حقداروں تک پہنچانے کا خصوصی خیال رکھنے کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فطرہ کی زکوٰة گداگروں اور گلی کوچوں وبازاروں میں کھڑے لوگوں کو دینا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے جبکہ اسے مستحق غریب کو بالواسطہ وبلاواسطہ دی جاسکتی ہے اور بہتر یہ ہے جس ملک یا شہر میں مقیم ہو وہی دی جائے۔ساتھ ہی انہوں نے ماہ رمضان کے دوران کی جانے والی تخریب کاریوں اور قتل وغارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث عناضر کو انسانی شیاطین اور مجرم قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.