27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:25
حکومت لنگڑا لولا احتساب بل پاس کرانا چاہتی ہے، مشاہداللہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی لنگڑا لولا قانون پاس کروا کر احتساب کے عمل سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن مسلم لیگ ن نے حکومت کے نام نہاد احتساب بل کا راستہ روک رکھا ہے۔ پارٹی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے احتساب بل میں تاخیر اس کے گلے کا طوق بن سکتی ہے۔ مشاہد اللہ نے مزید کہا کہ زرداری حکومت نے ملک کو کرپشن کی مارکیٹ بنا دیا ہے جہاں ہر ایک کو کرپشن کا کھلا لائسنس حاصل ہے۔حکومت کی بد انتظامی اور نااہلی کی وجہ سے کارپوریشنوں میں 400 ارب روپے کرپشن کی نزر ہو جاتے ہیں جبکہ 500 ارب روپے ٹیکسوں کی مدد میں ضائع ہو رہے ہیں۔