27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:25
وزیراعظم اور چاروں وزراء اعلیٰ امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری پر متفق
جنگ نیوز -
چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں امن کیلئے مشترکا حکمت عملی کی تیاری پر اتفاق کیاہے۔اسلام آباد میں مشترکا مفادات کونسل کے اجلاس سے پہلے چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز تاثیر کے اغواکے معاملے پر کی جانیوالی کوششوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیااور یقین دہانی کرائی کہ شہباز تاثیر کی بازیابی کی کوششوں میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ بعد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواامیرحیدر ہوتی نے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کی جس میں رمضان المبارک میں ہونیوالے خود کش حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔