تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:36

فرنٹیر کانسٹیبلری کے 200 اہلکاروں کی پہلی نفری کراچی پہنچ گئی

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . کراچی میں قیام امن کیلئے طلب کی گئے فرنٹیر کانسٹیبلری کے 200 اہلکاروں کی پہلی نفری کراچی پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری نفری آج رات پہنچے گی۔حکومت سندھ نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ ایف سی کی مزید نفری بلانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی جس پر وزارت داخلہ نے ایک ہزار ایف سی اہلکار کراچی بھیجنے کے احکامات دیئے تھے۔ شہر میں قیام امن کیلئے ایف سی کو پولیس کی طرز کی کارروائیوں کا اختیار 25 دن پہلے دیاگیا تھاجبکہ کراچی سمیت صوبہ میں 2050 ایف سی اہلکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ایف سی ذرائع کے مطابق کراچی آنے والے 200 اہلکاروں کوپولیس ٹرینگ سینٹر سعید آباد میں قیام کرایا جا رہا ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ ٹرینوں میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے نفری مرحلہ وار کراچی پہنچ رہی ہے۔ شہر میں قیام امن کے قیام کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرزشاہلکار پہلے ہی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.