27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:36
ملکی وحدت اور استحکام آئین اور ایٹمی قوت سے ہے،گیلانی
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی وحدت اور مضبوطی 1973 کے آئین اور ایٹمی قوت کی وجہ سے ہے۔گورنرہاوٴس لاہورمیں پیپلزپارٹی پنجاب کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے چوتھا بجٹ پیش کرنے سمیت کئی اہم اقدامات کیے ہیں،جلد اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں کا کنونشن بلایا جائیگا۔ترقیاتی فنڈزمیں کارکنوں کی شراکت بھی طے کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم یوسف گیلانی کا کہنا تھا کہ کارکن اور تنظیم مضبوط ہونے سے حکومت مضبوط ہوگی، اگلے دوسال پارٹی تنظیم کو مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے،مایوسی کی کوئی ضرورت نہیں ،حکومت نے 80فیصد منشور پر عمل کیا ہے۔