27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:36
آئرین طوفان کا رخ واشنگٹن ، نیویارک اور بوسٹن کی جانب
جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . شمالی کیرولینا سے ٹکرانے کے بعد طوفان آئرین مشرقی حصے کی جانب بڑھ رہا ہے۔نیویارک کے مئیر کا کہنا ہے کہ آئرین نیویارک کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔امریکی سمندری طوفان مرکز کے مطابق شمالی کیرولینا کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان کی شدت کم مگر کیٹیگری ون میں تھا۔طوفان میں 85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔شمالی کیرولینا اور ورجینیا میں ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ساوٴتھ پورٹ میں برونزوک جوہری توانائی مرکز سے بجلی کی پیداور کا عمل متاثر ہوا ہے۔ طوفان کا رخ اب مشرقی حصے واشنگٹن،نیویارک اور بوسٹن کی جانب ہے۔امریکا کے مشرقی حصے میں طوفان کے ممکنہ روٹ پر ساڑھے 6کروڑ افراد آباد ہیں۔اس علاقے میں شدید بارشوں کے بعد بڑی تباہی کا اندیشہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں 12 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔نیویارک کا سب وے نظام بند کردیا گیا ہے۔ نیویارک کے مئیرنے طوفان کو نیویارک کے شہریوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔طوفان کی آمدسے قبل نشیبی علاقوں میں قائم اسپتالوں اور نرسنگ ہومز سے7ہزارمریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔