تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:36

عیدالفطر پر پاکستانی فلم ’بھائی لوگ‘ کی نمائش ہو گی

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . کراچی میں ہنگاموں اور ہلاکتوں کے موجودہ حالات پر بننے والی پاکستانی فلم"بھائی لوگ" کو عیدالفطر پر نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔ ہدایتکار فیصل بخاری اور پروڈیوسر چودھری کامران کی اس فلم میں اداکار ندیم اور جاوید شیخ کراچی کے ڈان کا کردار کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بابر علی،معمر رانا،صائمہ،نور اور شمعون عباسی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔اس فلم کے موسیقار ایم ارشد جبکہ مصنف پرویز کلیم ہیں۔عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی بھائی لوگ‘ کو بالی وڈ کے انڈرورلڈ پر بننے والی فلموں کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.