27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:36
جتنابڑا مجرم ہے اتنے ہی بڑے عہدے پر بیٹھا ہے،عمران خان
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اعتراضات کے باوجود نئے آڈیٹر جنرل کی تقرری شرمناک ہے، یہ تقرری کرپشن چھپانے کیلئے کی گئی ہے۔ جتنابڑا مجرم ہے اتنے ہی بڑے عہدے پر بیٹھا ہے۔لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں میں کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا دور تب شروع ہوگا جب موجودہ مجرموں کوشکست ہوگی، کراچی میں حالات کی خرابی کے ذمہ دار حکومت میں شامل ہیں،ہر طرف مایوسی پھیلی ہے لیکن ہم اس اندھیرے میں بھی اس عظیم پاکستان دیکھ رہے ہیں جس کا اس کے بانیوں نے خواب دیکھا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 23 اکتوبر کولاہورمیں جلسہ ثابت کردیگا کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ہیں جس کے بعد ملک بھرمیں تبدیلی کی ہواچلے گی۔