27 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:36
چترال میں شدت پسندوں کی کارروائی کھلی جارحیت ہے، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ چترال میں سکیورٹی چیک پوسٹوں پر شدت پسندوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ نیٹو افواج اور افغان حکومت اس قسم کی اشتعال انگیز کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے ایسی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کافوری تدارک ضروری ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ ہم عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستانی سرزمین پر ایسی کارروائیاں ناقبل برداشت ہیں۔اان کا کہناتھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔