28 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18
ہیڈ سلیمانکی پر پانی کے بہاوٴ میں بتدریج اضافہ
جنگ نیوز -
ہیڈ سلیمانکی پر پانی کے بہاوٴ میں بتدریج اضافہ
مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنیکی ہدایت
پاک پتن…بھارت کی طرف سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی کا ریلہ اس وقت ہیڈ سلیمانکی سے گزر رہا ہے جہاں پر پانی کے بہاوٴ میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے پانی کے باعث ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 75346کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی کا اخراج62705کیوسک ہے۔ہیڈ گنڈاسنگھ کی طرف سے آنے والاپانی کاریلہ آج پاک پتن سے گزرے گا تاحال پاکپتن میں سیلاب کے باعث 19 دیہاتوں کا2600ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا ہے، دوسری جانب انتظامیہ نے ساری صورتحال کے پیش نظر مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔