28 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:30
ایران: سپریم لیڈرکے حکم پر100 سیاسی قیدی رہا
جنگ نیوز -
ایران: سپریم لیڈرکے حکم پر100 سیاسی قیدی رہا
تہران…ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حکم پر سو سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا گیا، انہیں صدارتی الیکشن کے موقع پر گرفتار کیا گیا تھا،جون دوہزار نو میں صدر احمدی نڑاد کے دوبارہ انتخاب کے موقع پر گرفتار کئے جانے والے سو سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا گیا،یہ رہائی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حکم پر عمل میں آئی،،سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رہائی پانے والوں کے نام ظاہر نہیں کئے جس کی وجہ سے یہ علم نہ ہوسکا کہ دوامریکی شہری جو گرفتار ہیں وہ رہائی پاسکے ہیں یا نہیں،ایران نے 100 سیاسی قیدی رہا کردیئے۔