28 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:30
کراچی :اردو بازار سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد
جنگ نیوز -
کراچی :اردو بازار سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد
کراچی…کراچی کے علاقے اردو بازار سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو نامعلوم ملزماں گدھا گاڑی پر لاد کر لائے اور اردو بازار میں واقع مسجد کے قریب کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایااور گولی مار کے قتل کیا گیاہے۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔