28 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:30
ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں موسلادھاربارش
جنگ نیوز -
ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں موسلادھاربارش
اسلام آباد…ملک میں ایک بار پھر مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ہزارہ ڈویژن اور کشمیر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔رات گئے مظفرآباد میں ہونیوالی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ مانسہرہ اور گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔صادق آباد اور رحیم یار خان میں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بہاول نگر اور گردونواح میں بھی بارش شروع ہوگئی ہے۔