28 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:41
عرب لیگ کا شام میں حکومت مخالف مظاہرین کی ہلاکتوں پر اظہارتشویش
جنگ نیوز -
عرب لیگ کا شام میں حکومت مخالف مظاہرین کی ہلاکتوں پر اظہارتشویش
قاہرہ…عرب لیگ نے شام میں حکومت مخالف مظاہروں پر تشدد اور ہزاروں افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے،قاہرہ میں ایک اہم اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامئیے میں عرب لیگ نے کہا ہے کہ شامی حکومت عوام کے معاشی اور سیاسی اصلاحات کے حق کو تسلیم کرے،عرب لیگ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شام کا استحکام عرب دنیا اور خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے،اعلامیئے کے مطابق عرب لیگ کے سربراہ شام کا مسئلہ حل کرانے کیلیے دمشق کا دورہ کریں گے۔