28 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:41
لیبیا: شہری حکومت مخالفین کو سحر و افطار پہنچانے لگے
جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا میں شہریوں نے حکومت مخالفین کو سحری اور افطار میں کھانا ان کے مورچوں پر پہنچانا شروع کردیا ہے،دارالحکومت طرابلس میں درجنوں نوجوان،بوڑھے اوربچے رضاکارانہ طور پرحکومت مخالفین کے لیے سحری، افطاراور رات کاکھانا تیار کررہے ہیں،جنھیں ڈبوں میں پیک کرکے مورچوں پر تقسیم کیا جارہا ہے،ان افرادکا کہنا ہے کہ وہ یہ سب کام اپنی خوشی سے کررہے ہیں، اورقومی عبوری کونسل کی فورسز کو رمضان المبارک کی وجہ سے صرف افطار اور سحر کے وقت ہی کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔