تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:41

انا کے مطالبات پورے،عوام کا جشن ، آج بھوک ہڑتال ختم کردینگے

جنگ نیوز -


نئی دہلی ... کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے انا ہزارے کے مطالبات پورے ہونے پر عوام سڑکوں پر آکر خوشیاں منا رہے ہیں،مختلف شہروں میں رت جگا ہورہا ہے،لوگ ریلیاں نکال رہے ہیں،،بزرگ سماجی رہنما آج صبح بھوک ہڑتال ختم کردیں گے۔ بھارتی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے انا ہزارے کے تین نکات لوک پال بل میں شامل کرلیے،جس کے بعد انا ہزارے بھوک ہڑتال ختم کرنے پر تیار ہوگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ابھی آدھی جیت ہوئی ہے،تاہم بل کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا،حکومت کی جانب سے مطالبات مان لیے جانے پر انا کے حمایتی سڑکوں پر آگئے اور جشن منانے لگے، مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، نئی دہلی کا رام لیلا میدان سے خوشیاں پھوٹ رہی ہیں جہاں بزرگ سماجی رہنما بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں،جنھیں لوگ مبارکباد دے رہے ہیں،انا ہزارے آج صبح دس بجے بھوک ہڑتال ختم کرنے کااعلان کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.