تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:41

رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ، مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام

جنگ نیوز -


لاہور/کراچی ... رمضان المبارک کی ستائیسویں شب پر ملک بھر میں کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ بادشاہی مسجدلاہور میں نماز تراویح کے بعد محفل شبینہ ہوئی اور عبادت گزار رات بھراللہ رب العزت کے حضور سربسجود رہے،مساجد میں لوگ رات بھر انتہائی خشوع وخضو ع کے ساتھ نوافل کی ادائیگی میں مشغول رہے ، اللہ رب العزت کے سامنے سربسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے اور جہنم کی آگ سے نجات کی دعائیں کرتے رہے۔ عبادت گزاروں کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خاص اور اہمیت کی حامل رات ہے جو اللہ نے اپنے بندوں کو تحفے کے طور پرعطا فرمائی ہے۔ ،ستائیسویں شب کے موقع پر بادشاہی مسجد میں رات گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا ہجوم بڑھتا گیا اور لوگ جوق در جوق عبادت گزاری کے لیے مسجد کی طرف کھنچے چلے آئے۔ رمضان المبارک کی 27 ویں شب کی مناسبت سے کراچی میں بھی عبادات، محافل شبینہ اور نزول قرآن کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے مساجد میں اور گھروں میں اس بابرکت رات میں نوافل کی ادائیگی، قرآن پاک کی تلاوت، حمد و نعت کی محافل کا اہتمام کیا اور بار گاہ الہٰی میں اپنے گناہوں پر معافی اور بخشش کی دعائیں مانگی۔ ایم اے جناح روڈ پرواقع میمن مسجد میں 27 ویں شب کی خصوصی دعا میں کراچی میں قیام امن کے لئے بھی دعا کی گئی جس میں وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.