تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:52

سمندری طوفان آئرین نیویارک کے ساحل سے ٹکرا گیا

جنگ نیوز -


نیویارک ... سمندری طوفان آئرین شمالی کیرولینا سے ٹکرانے کے بعدنیویارک کے ساحل سے ٹکرا گیا۔تاریخی تباہی کے خدشے کے پیش نظرصدر اوباما نے ہری کین کمانڈ سینٹر کا چارج سنبھال لیا ہے،ریاست شمالی کیرولینا میں تباہی مچانے اورآٹھ افراد کی جان لینے کے بعدآئرین ایک سو پینتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے امریکا کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے،شمالی کیرولینا اس وقت شدید بارشوں اور تیز ہواوٴں کی زد میں ہے جہاں اب تک سترہ انچ بارش رکارڈ ہوچکی ہے،شمالی کیرولینا اور ورجینیا میں لاکھوں افراد بجلی سے بھی محروم ہیں،ایک ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا یہ خطرناک طوفان اب نیویارک ، بوسٹن،میری لینڈ کو نشانہ بنانے کے درپے ہے، نیوجرسی سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کا انخلا ہوچکا ہے،ہفتے کو نیویارک میں سیکڑوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں،امریکا کے اس سب سے بڑے شہر کا ٹرانسپورٹ سسٹم سب ویز،براڈوے شوز، دکانیں سب کچھ بند پڑا ہے،حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئرین مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح نیویارک سے ٹکراگیا،جہاں شہریوں میں طوفان کی وجہ سے شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے،امریکا کے ساحلی علاقے اس وقت ریت کی بوریوں کے بنکرز دکھائی دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.