28 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:52
کراچی :قیام امن کیلئے150 ایف سی اہلکارکراچی پہنچ گئے
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں قیام امن کے لیے 150 ایف سی اہلکاروں کو لانے والی ٹرین 9 گھنٹے کی تاخیر سے کینٹ اسٹیشن پہنچی، جبکہ200 اہلکاروں کی نفری پہلے ہی کراچی پہنچ چکی ہے ۔حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کیلیے ایف سی کی مزید نفری بھیجنے کی درخواست کی تھی جس پر وزارت داخلہ نے ایک ہزار ایف سی اہلکار کراچی بھیجنے کے احکامات دیے تھے۔ شہر میں قیام امن کے لیے ایف سی کو پولیس کی طرز کی کارروائیوں کا اختیار 25 دن پہلے دیا گیا تھا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق رات گئے کراچی آنے والے 150 سے زائد اہلکاروں کو پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں ٹھہرایا جارہا ہے۔ اس سے قبل ایف سی کے 200 اہلکار کراچی پہنچے۔ ذرائع کاکہناہے کہ ٹرینوں میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے نفری مرحلہ وار کراچی پہنچ رہی ہے۔ شہر میں قیام امن کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار پہلے ہی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔