تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:35

بھارت:انا ہزارے نے مطالبات پورے ہونے پر بھوک ہڑتال ختم کردی

جنگ نیوز -


نئی دہلی...بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے ۔انہوں نے نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں اپنی جاری13روزہ ہڑتال بچوں کے ہاتھوں ناریل کا پانی اور شہد کھا کر ختم کی ۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد ان کو کہنا تھا کہ یہ ہر بھارتی کی جیت ہے ، لیکن ہماری یہ جنگ جاری رہے گی ۔ان کاکہنا تھا کہ دن رات میڈیا ان کے ساتھ تھا یہ ان کی جیت ہے ان کا کہناتھاکہ کوئی چیز ناممکن نہیں یہ ثابت کیا پارلیمنٹ کو عوام کی آواز سننا پڑی تحریک کی آواز میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔اس سے پیشتر بھارتی حکومت نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان کے تین نکات بل لوک پال بل میں شامل کرلئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے کو چیک اپکیلئے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔اناہزارے 16 اگست سے ملک میں بدعنوانی کیخلاف بھوک ہڑتال پر تھے۔وہ 13 روز بھوک ہڑتال میں اب تک 7 کلو وزن کم کرچکے ہیں، ڈاکٹرز نے ان کی طبیعت دیکھ کراسپتال منتقل ہونے کا مشورہ دیاتھا لیکن انا ڈٹے رہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.