28 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:57
بالی ووڈ کے لمبو جی ، ٹنگو جی پھر ایک ساتھ
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ کے لمبو جی اور ٹنگو جی پھر ایک بار ساتھ آرہے ہیں،لیکن اس بار وہ اکیلے نہیں ہونگے ،انیس سو تراسی میں قلی فلم کے دو مرکزی کردارلمبو جی یعنی امیتابھ بچن اور ٹنگوجی رشی کپورجو کئی ہٹ موویز نصیب،امراکبر انتھونی،کبھی کبھی،اور عجوبہ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں،اب پھرایک ساتھ سدھیر مشرا کی نئی فلم مہرالنساء میں آرہے ہیں،فلم کی کہانی دو بوڑھوں کے گرد گھومتی ہے جس میں وہ اپنا ماضی یاد کرتے ہیں،اور اسی دوران ان کے جوان بیٹے بھی فلم میں آجاتے ہیں بگ بی کے بیٹے ابھیشک اور رشی کے سپوت رنبیر کپور بھی اس فلم میں کام کریں گے،سینئر اور جونیئر بچن اس سے پہلے تو کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں،لیکن سینئر کپور اور جونیئر کپور کے لئے یہ پہلا موقع ہوگاکہ وہ ایک ساتھ جلوے بکھریں۔