تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:57

لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد موسم حسین ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔لاہور میں کینال روڈ، جوہر ٹاوٴن ،واپڈا ٹاوٴن،رائیونڈ روڈ اور ٹھوکر نیا ز بیگ کے علاقوں میں علی الصباح موسلادھار بارش ہوئی جس سے جل تھل ہو گیا۔بارش سے گزشتہ کئی روز سے جاری حبس اور گرمی میں کمی آ گئی اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.