28 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9
پشاور میں بجلی کے تار گرنے سے دو بچے جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقے خوشحال ٹاون میں بجلی کے تار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کوہاٹ روڈ کے علاقہ خوشحال ٹاؤن میں پیش آیا۔ جہاں 11 ہزار کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائین سڑک پر آگری۔ کرنٹ لگنے سے دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعہ کے خلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا اور واپڈا کی گاڑیوں پر پتھراوٴ بھی کیا۔