28 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9
سمندری طوفان آئرین نیویارک سے ٹکرا گیا،تیز ہوائیں اور شدیدبارش
جنگ نیوز -
نیویارک…سمندری طوفان آئرین امریکی شہر نیویارک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد تیز ہواوٴں کے ساتھ شدید بارش شروع ہو گئی، طوفان سے شمالی کیرولائنا اور دیگر ریاستوں میں آٹھ افراد ہلاک اور لاکھوں بجلی سے محروم ہوگئے۔پچاسی میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں اور شدیدبارش کا سلسلہ جاری ہے ،نیویارک کے ساحلی علاقوں سے ساڑھے تین لاکھ لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا، میئر کا کہنا ہے کہ علاقہ نہ چھوڑنے والے احتیاط برتیں۔طوفان کے بعد لوگ اب بھی مشکل میں ہیں سڑکیں تالاب بنی ہوئی ہیں اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں ، مختلف واقعات میں اب تک آٹھ افرادہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے،مشکل میں گھرے کئی افراد کو بچا لیا گیاہے۔طوفان کی وجہ سے 8 ہزار فلائٹس کینسل ہوئی تھیں۔