28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:18
چین:وین اور ٹریلر میں تصادم، 17 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بیجنگ… چین میں ہائی وے پر وین اور ٹریلر میں تصادم سے 17 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔چین کے مقامی میڈیا کے مطابق ہیبائی صوبے میں ہائی وے پر تارکین وطن کو لے جانے والی ایک وین کو حادثہ پیش آیا۔وین اور ٹریلر میں تصادم سے 17 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت وین میں 34 افراد سوار تھے۔حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے،سال دوہزارنو میں تقریبا70 ہزار افراد ٹریفک حادثے میں موت کا شکار ہوئے تھے۔