28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:18
کراچی :دوسری خصوصی عید ٹرین 11سو مسافر لے کر روانہ
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی سے عید کے موقع پردوسری خصوصی ٹرین گیارہ سو سے زائد مسافروں کو لے کر لاہور کے لئے روانہ ہوگئی۔ڈویژنل کمرشل آفیسر کامران سعید نے جیو کو بتایاکہ عید کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک دو خصوصی ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔کینٹ اسٹیشن سے آج دوسری خصوصی ٹرین گیارہ سو سے زائد مسافروں کو لے کر براستہ فیصل آباد لاہور کے لئے روانہ ہوئی۔اس موقع پر کراچی کینٹ پر مسافروں کا بے پناہ ہجوم دیکھنے میں آیا۔ڈی سی او کراچی نے بتایا کہ گزشتہ روز جانے والی خصوصی ٹرین میں نو سو سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی کوشش ہے کہ مسافر عید سے قبل اپنے گھروں پر پہنچ کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید مناسکیں۔