28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:18
ایبٹ آباد :شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، ایک ڈاکٹر لاپتہ
جنگ نیوز -
ایبٹ آباد …ایبٹ آباد میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آ گئی اور سیلابی ریلے کی زد میں آکر ایک ڈاکٹر لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ایبٹ آباد میں سحری کے وقت موسلا دھار بارش شروع ہوئی جس کے بعد ایبٹ آباد کے لنک روڈ پر سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ڈاکٹر سردار سجاد بہہ گیا، پولیس اور مقامی رضا کار ڈاکٹر کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، تا حال اس کی لاش نہیں ملی، موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے تمام ندی نالوں میں شدید طغیانی آ گئی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔