28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29
غلطی سے سیکھنا دماغی نشونما کیلئے مفید ہے، ماہرین
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… نفسیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ غلطی سے سیکھنا دماغی نشونما کیلئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں کی گئی۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ غلطی کرنا اور پھر اس سے سبق سیکھنا، دماغ کیلئے بہت مفید ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ غلطی کرکے اس پر پچھتانا اور اس سے سبق سیکھنا دماغی صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ ان کے سیکھنے کے عمل کیلئے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔