28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29
معمر قذافی کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، جرمن چانسلر
جنگ نیوز -
برلن…جنگ نیوز… جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے خلاف بین الاقوامی عدالت برائے جرائم میں مقدمہ چلایا جائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ معمر قذافی کے خلاف مقدمہ چلانے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قذافی کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کی نئی حکومت کو اب اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کس قسم کی حمایت کی ضرورت ہے اور جہاں تک میں سمجھتی ہوں کہ اقوام متحدہ، عرب لیگ اور افریقی یونین کیلئے بھی یہ اولین ایشو ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی میں قذافی حکومت کے اثاثے منجمد کئے گئے ہیں۔