28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29
بھارتی پنجاب میں مون سون بارشوں سے وسیع پیمانے پر تباہی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارتی پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست پنجاب کے علاقہ فیروز پور میں سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ متاثرہ علاقوں کا ریاست کے دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا اور بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے یہ علاقے بجلی سے بھی محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔