28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29
چین میں مال بردار بحری جہاز اور کشتی کے درمیان تصادم ‘ 8 ماہی گیر لاپتہ
جنگ نیوز -
ہانگ ژو…جنگ نیوز… چین میں ماہی گیر کشتی اور مال بردار بحری جہاز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 8 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے۔ چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ میں لوکل میری ٹائم بیورو نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چائنا سمندر میں کشتی جس میں دس ماہی گیر سوار تھے ایک غیر ملکی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا گئی۔ دو ماہی گیروں کو بچا لیا گیا جبکہ آٹھ تاحال لاپتہ ہیں۔ میری ٹائم ریسکیو سینٹر نے حادثے کی جگہ پر کشتی اور ماہی گیروں کی تلاش کے لئے چھ ریسکیو بوٹس روانہ کردیں۔ تین گھنٹے مسلسل کوشش کے بعد ریسکیو ٹیم کو ڈوبنے والی کشتی مل گئی لیکن آٹھ ماہی گیروں کا کچھ معلوم نہ ہو سکا۔