28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29
جوہری مذاکرات بحال ہونے کی امید ہے، ایران
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز… ایران نے کہا ہے کہ جوہری تنازع کے بارے میں چھ رکنی گروپ کے ساتھ مذاکرات روسی تجاویز پر بحال ہونے کی امید ہے۔ یہ بات روس میں ایران کے سفیر محمود رضا سجادی نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایرانی حکومت روس کے وزیر خارجہ کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کرنے کے بعد روس اور چھ رکنی گروپ کے دیگر ممالک کو اپنے ردعمل سے آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ روس نے تجویز دی ہے کہ ایران کے جوہری مسئلہ کو مرحلہ بہ مرحلہ باہمی اعتماد کی بنیاد پر حل کیا جائے۔