28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29
امریکی جاسوسوں کیخلاف مقدمہ خودمختاری کی علامت ہے، ایرانی اٹارنی جنرل
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز… ایران کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ امریکی جاسوسوں کے خلاف مقدمے کی کارروائی ایران کی خودمختاری کی علامت ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل غلام حسین اڑائی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ایرانی عدلیہ آزادانہ طور پر کام کرتی ہے۔ ایران میں گرفتار شدہ امریکیوں پر الزامات تھے اوران کے خلاف کارروائی کی گئی اور عدالت نے انہیں سزا سنائی،کسی بھی ملک میں جب کوئی غیرملکی قوانین کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ دو امریکی باشندوں کو ایران میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور امریکہ کی خفیہ تنظیم کے لیے جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجموعی طور پر آٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔