تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29

ابھرتی ہوئی معیشتوں کو ڈالر پر انحصار نہیں کرنا چاہئے، پروفیسر ایشورپرساد

جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… معروف ماہر اقتصادیات پروفیسر ایشورپرساد نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو ڈالر پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک مضمون میں کارنل یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو عالمی اقتصادی بحران اور امریکی قرضوں جیسی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو ایسے فنڈز قائم کرنے کی ضرورت ہے جس سے بحران کے وقت یا کسی ہنگامی حالت میں رقوم کا اجراء آسانی سے ہوسکے۔ اس سے ان ممالک میں بحران کے وقت ضرورت کے مطابق سرمایہ فراہم ہوگا جبکہ قرضوں کی وجہ سے مجموعی پورٹ فولیو سرمایہ کاری کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو ڈالر پر زیادہ انحصار نہیں کرنا چاہئے اور متبادل ذرائع کو بھی سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.