28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29
صنعتی پیداوارمیں روس کی جی۔8 ممالک میں دوسری پوزیشن
جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز…روس صنعتی پیداوار میں اضافے کے لحاظ سے رواں سال کی پہلی ششماہی میں جی ایٹ گروپ کے رکن ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اعداد و شمار سے متعلق روس کے سرکاری ادارے کے مطابق جرمنی صنعتی پیداوار میں10.1 فیصد اضافہ کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ روس میں یہ شرح 5.3 فیصد ہے۔ صنعتی پیداوار میں اضافے کے اعتبار سے تیسرا مقام امریکا کو حاصل ہے جہاں یہ شرح4.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جہاں تک جی ایٹ اور بی آر آئی سی ایس گروپ کا تعلق ہے تو مجموعی اندرونی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے چین پہلے مقام پر اور روس دوسرے مقام پر ہے۔