28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29
سمندری طوفان سے امریکی معیشت کو ایک ارب ڈالر سے زائد نقصان
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز… امریکا میں سمندری طوفان آئرین سے معیشت کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ امریکا میں طوفان اور دیگر بحرانوں کے وقت اقتصادی نقصانات کا جائزہ لینے کے حوالے سے مصروف عمل کمپنی ایئر ورلڈ وائڈ کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے امریکی معیشت کو اب تک 1.1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان کا اندازہ انشورنس کی رقوم کے حوالے سے لگایا گیا ہے۔ انشورنش کی مد میں ادائیگیوں کی شرح 500 ملین ڈالر سے لے کر 1.1 ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ انشورنش کی زیادہ ادائیگیاں ریاست بہاماس میں ہونی ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان میں اس وقت امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور طوفان کی شدت میں اضافے کی وجہ سے نقصان کا اندازہ بہت زیادہ بڑھ سکتا ہے۔