28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29
فلم ” ایک میں اور ایک تو“ کیلئے کرینہ کپور اور عمران خان کاسٹ
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نئی کامیڈی فلم ” ایک میں اور ایک تو“ کے لئے کرینہ کپور اور عمران خان کو کاسٹ کرلیا ہے۔ ہدایتکار کرن جوہر کی اس فلم کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے جسے بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ فلم میں کام کرنے کے لئے کرینہ کپور اور عمران خان نے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے۔ کرینہ کپور کی عمران خان کے ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی جبکہ فلم کی معاون ڈائریکشن نتیش کمار نے دی ہے۔