28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29
لیڈی گاگااپنی چھوٹی بہن کے ساتھ ملبوسات ڈیزائن کریں گی
جنگ نیوز -
لندن …جنگ نیوز… معروف گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ ملبوسات ڈیزائن کریں گی۔ لیڈی گاگا کی چھوٹی بہن نٹالی گرمانوٹا نیویارک یونیورسٹی میں فیشن کو بطور مضمون پڑھ رہی ہیں اور اسٹیج شوز کیلئے کپڑے بھی ڈیزائن کرتی ہیں۔ لیڈی گاگا نے کہا کہ وہ بھی مستقبل میں اپنی بہن کے ساتھ ملبوسات ڈیزائن کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔