28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:17
ذوالفقارمرزا چھوٹے بھائی ہیں، غصہ میں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،رحمن ملک
جنگ نیوز -
کراچی …وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ ذوالفقارمرزا میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں وہ غصہ میں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری کارکردگی عوام دیکھ رہی ہے ، مجھے میری لیڈر شپ نے کراچی میں امن کیلئے بھیجا ہے،کراچی میں بلا امتیاز ہر کرمنل کیخلاف ایکشن لیا جائیگا، انھوں نے کہا کہ ایکشن لیاری اور لیاری کی عوام کیخلاف نہیں ، ان لوگوں کے خلاف ہے جو عوام کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں، لیاری کے بہن بھائی ان دشمنوں کو پہچانیں جو ہر وقت ان کیخلاف دہشت گردی کی کارروائی کرتے رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا میرے چھوٹے بھائی ہیں ، غصہ میں کچھ بھی کہہ سکتے۔رحمان ملک نے کہا کہ میرا نہ کسی کلر کے ساتھ رابطہ ہے نہ رہے گا، ایم کیو ایم کے عہدیداروں سے میری بات ہوتی رہتی ہے اور ہوتی رہے گی، ایم کیو ایم عوام کی منتخب پارٹی ہے پارٹی نے ا ن سے بات چیت کا اختیار دیا ہے ،کراچی میں سرجیکل اپریشن جاری رہے گا، بلا امتیاز ایکشن میں ہمارے کچھ ساتھی ناراض ہونگے ۔کراچی کے امن کیلئے کسی کی ناراضگی کو خاطر میں نہیں لائیں گے کسی کی خوشی یا نہ خوشی کا بالائے تاک رکھ کر امن کیلئے کام کریں گے۔ لیاری کے عوام میرے بہن بھائی ہیں ایکشن ان شرپسندوں کیخلاف ہے جنھوں نے لیاری کو محکوم بنادیا ہے ،رحمان ملک نے رینجرز اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔