تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28

دین سے دوری،کرپشن ملکی مصائب کی وجہ ہے،منور حسن

جنگ نیوز -
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ ملک اس وقت جن مصائب و مسائل میں گھرا ہوا ہے اس کی واحد وجہ دین سے روگردانی اور کرپٹ لوگوں کو اقتدار میں لانا ہے۔اپنے ایک بیان میں سید منور حسن نے کہا کہ مسلمان حکمران امریکہ اور مغربی قوتوں کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں صرف پاکستان ایسا ملک ہے جہاں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہو اور ہر ہفتے بجلی ،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہو۔منور حسن نے کہا کہ ایک طرف امریکاڈرون حملوں سے بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کر رہا ہے ، دوسری طرف کراچی بیروت بنا ہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.