تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:37

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ کے علاوہ پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں کے علاوہ پشاور، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویڑن میں بھی کہیں کہیں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی،حیدرآباد اور جامشورو اضلاع میں گرمی اور حبس کے بعد اچانک شدید آندھی آئی اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری ہے،بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو جام، ٹنڈو الہ یار اور گردونواح میں بھی تیز آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے،بارش کے دوران کڈھن، لواری شریف، سیرانی، شادی لارج، کھور واہ اور کڑیو گھنور سمیت ضلع بدین کے بیشتر دیہی علاقوں میں کھلے آسمان تلے خیموں میں مقیم ہزاروں متاثرین سیلاب کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،میرپورخاص، جھڈو، نوکوٹ، کنری، مٹھی اور چھور سمیت تھر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے،پنجاب کے ضلع وہاڑی اور اس کے مضافات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،،بلوچستان کے علاقے حب اور بیلہ میں بھی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.