تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:59

سنگاپور : 25ڈولفنز کو پکڑ نے کیخلاف ماحولیاتی تنظیموں کا احتجاجی کنسرٹ

جنگ نیوز -


سنگاپور…دنیا بھر میں جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے کئی تنظیمیں سرگرمِ عمل رہتی ہیں جو ہر وقت جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ نظارہ گذشتہ دنوں سنگاپور میں دیکھنے کو ملا جب ایک مقامی ریسورٹ کی جانب سے اپنے میرین تھیم پارک کے لیے پکڑی گئیں 25ڈولفنز کی بازیابی کے ماحولیاتی رضاکار میدان میں آگئے۔World Sentosaنامی اس ریسورٹ نے اپنے سب سے بڑے میرین تھیم پارک کے لیے 25ڈولفنز پکڑی ہوئی ہیں جنہیں وہ باقاعدہ تربیت دے رہا ہے۔ ڈولفنز کو پکڑ کر ممکنہ طور پر تھیم پارک کا حصہ بنائے جانے کیخلاف رضاکاروں نے ایک احتجاجی ریلی و کنسرٹ کا اہتمام کیا جس میں بچوں اور بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.