29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:59
امریکی ارب پتی نے سمندر پر تیر تا شہر بنا نے کا منصو بہ بنا لیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی آ ن لائن کمپنی PayPal کے مالک Peter Thiel نے مستقبل کی رہا ئش کو ایک نیا انداز دیتے ہو ئے سمندر پر تیرتے ہو ئے خود مختا رشہر قائم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ Seastanding کے نا م سے مستقبل کے یہ شہرسمندر پر تیر تے وسیع و عر یض پلیٹ فا رمز پر قائم کیے جا ئیں گے جن کی ایک الگ دنیا ہو نگی جن کے قوانین دنیاکے دیگر ممالک سے الگ ہو نگے ۔ Peter Thiel کا کہنا ہے کہ ا ن شہر وں کو سمندر وں میں ایسی جگہوں پر قائم کیا جائے گا جہا ں عمومی عالمی قوانین نا فذ نہ ہو تے ہوں اس طر ح یہاں رہائش اختیار کر نے والے اپنی پسند کی حکو مت او ر قوانین کے انتخا ب میں آ زا د ہونگے ۔ اس سلسلے کے پہلے شہر کی تعمیراگلے سال سان فرانسسکو کے ساحل پر شروع کی جا ئے گی جس میں دو سو ستر افراد کی رہا ئش کی گنجا ئش ہو گئی اور اگلے سا ت سالوں میں بڑے پیما نے پر تعمیر شر وع ہو نے کے بعد سن 2050 تک ایسے شہر وں کی ایک باقاعدہ کا لو نی قا ئم کی جا ئے گی۔